ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹول کٹ کیس: نکیتا جیکب کو ٹرانزٹ ایڈوانس ضمانت 3ہفتوں کی عبوری راحت

ٹول کٹ کیس: نکیتا جیکب کو ٹرانزٹ ایڈوانس ضمانت 3ہفتوں کی عبوری راحت

Thu, 18 Feb 2021 10:34:35    S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍ فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ٹول کٹ کیس میں دہلی پولیس کی جانب سے غیرضمانتی گرفتاری وارنٹ کا سامنا کرنے والی کارکن نکیتا جیکب کو ٹرانزٹ ایڈوانس ضمانت مل گئی ہے- بدھ کے روز بمبئی ہائی کورٹ نے انہیں تین ہفتوں کی عبوری راحت دی-

عدالت نے اسے 25 ہزار کا بانڈ بھرنے کا حکم بھی دیا ہے، بدھ کو ہونے والی سماعت میں نکیتا جیکب کے ٹرانزٹ اے بی اے پر دفاعی فریق کی جانب سے مزید کچھ دستاویزات پیش کی گئیں - دہلی پولیس کے دلائل دیئے گئے ہیں - دفاعی فریق نے شانتوکو ملی عبوری راحت کے فیصلے کی کاپی عدالت کے روبرو کی تھی- دائرہ اختیار کا سوال بھی وہاں اٹھایا گیاتھا-

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز 22 سالہ دیشا روی کو دہلی پولیس نے بنگلور سے گرفتار کیا تھا- اس کے بعد پیر کے روز دہلی پولیس نے ٹول کٹ کیس میں لوئر ایکٹیویسٹ نکیتا جیکب اور شانتو ملوک کے خلاف غیرضمانتی گرفتاری وارنٹ جاری کیاتھا - اس کے بعد نکیتا جیکب نے بمبئی ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی-


Share: